خورشید شاہ

آنیوالے وقت میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہوگا، خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آنیوالے وقت میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہوگا، پانی کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈیمز ناگزیر ہی۔ سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ‏لوگوں کو پانی کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ‏لوگوں کو پانی کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے، نئے ڈیمز بنے نہیں،اس مسئلے پر سنجیدگی سے فوری توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سارا مسئلہ ڈیم کا ہے جو ہمیں وقت پر بنانے چاہئے تھے۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ 9سال پہلے ہمارے پاس فی کس 900 گیلن پانی تھا، ہمیں پانی کے مسائل کو حل کرنا ہو گا ، حکومت کو توجہ دینی ہو گی۔ وفاقی وزیرآبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ آبادی کا بڑھنا ہے، آبادی زیادہ ہونے کی وجہ ہے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے