اسحاق ڈار

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سے متعلق ریفرنس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر جج محمد بشیر نے سماعت۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں کیس پر سماعت کے لیے وکیل صفائی قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ نیب پراسکیوٹر نے اسحاق ڈار سے متعلق تحریری بیان احتساب عدالت میں جمع کروا دیا۔

واضح رہے کہ نیب کی کلین چٹ کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔ خیال رہے کہ عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 3 شریک ملزمان کو بھی بری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے