مکس فولڈ

شیاؤمی کا پہلا فولڈنگ اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش

بیجنگ (پاک صحافت) چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے اپنا پہلا فولڈنگ اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے، شیاؤمی کے اس ہینڈ سیٹ میں فولڈنگ ڈسپلے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی جدید اور نیکسٹ جنریشن فیچرز موجود ہیں۔ خیال رہے کہ فولڈایبل اسمارٹ فون می مکس فولڈ گزشتہ چند سالوں میں شیاؤمی کی جانب سے پیش کیا جانے والا اب تک سب سے منفرد اور مہنگے ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے۔ می مکس فولڈ کا بیرونی فولڈنگ ڈیزائن کتاب سے مماثلت رکھتا ہے جس کی مین اسکرین اندر کی جانب اور ایک چھوٹی سیکنڈری اسکرین باہر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیاؤمی کے اس فولڈنگ اسمارٹ فون کی مین اسکرین دراصل 8.01 انچ کا او ایل ای ڈی پینل، جس کی ریزولیشن 1440 پکسلز ہیں لیکن اس میں کوئی پنچ ہولز یا نوچز موجود نہیں ہیں۔ می مکس فولڈ بہترین کلر ڈسپلے کے لیے ڈی سی آئی پی تھری گیمٹ کے ساتھ ساتھ ایچ ڈی آر 10 پلس اور ڈولبی وژن کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ اس کی بیرونی اسکرین AMOLED ڈسپلے سے لیس ہے جو 6.52 انچ کی ہے اور اس کا ریزولیشن 840*2,520 ہے اور اس پر ایک پنچ ہول سیلفی کیمرا بھی موجود ہے جبکہ سیلفیز کے لیے مین کیمرا بھی استعمال کا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون کا فولڈنگ ہنج پائیدار ہے اور اس سے ملتے جلتے فولڈنگ فولز کے مقابلے میں 27 فیصد کم وزنی ہے۔ کمپنی کے مطابق می مکس فولڈ فلیگ شپ اسنیپ ڈریگن 888 چیپ سے لیس ہے اور یہ دو مختلف میموریز 12GB/256GB اور 12GB/512GB میں دستیاب ہے۔ می مکس فولڈ کے مین کیمرا مین 108 میگا پکسل کا سام سنگ جی این 2 سینسر ہے جس کے ساتھ ہی 13 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا، ایک 8میگا پکسل ٹیلی فوٹو 30x زوم لینز بھی موجود ہے جو 3 سینٹی میٹر تک زومنگ کرسکتا ہے۔ علاوہ ازیں 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے للیے 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے جو اس وقت کسی بھی فولڈنگ فون کے مقابلے میں سب سے زیادہ تیز ترین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے