آصف زرداری

آصف علی زرداری کا سندھ مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کافوری نوٹس

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سندھ کے شہر لاڑکانہ، دادو، شہدادکوٹ اور قمبر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش کا نوٹس لیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ توانائی سندھ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی سیکریٹری پاور سے فوری رابطہ کیا جائے، لاڑکانہ سمیت تمام متاثرہ اضلاع کی بجلی فوری بحال کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کی جانب سے سیکریٹری پاور ڈویژن سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیرِ توانائی سندھ کے مطابق وزیر توانائی سندھ متاثرہ جگہ پہنچ کر خود کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سی ای او سیپکو سمیت تمام افسران اور سیپکو اہلکار متاثرہ جگہ پر موجود ہیں، ٹرانسمیشن لائن کے پول گرجانے سے ترسیلی نظام میں خرابی ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ترسیلی نظام میں خرابی سے لاڑکانہ، دادو اور دیگر اضلاع میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے