شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کو فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھتے ہوئے اپنی والدہ مرحومہ کی یاد آ گئی

ممبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کو فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھتے ہوئے اپنی والدہ مرحومہ کی یاد آ گئی۔ یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس کو پنالٹیز پر شکست دے کر ارجنٹینا تیسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہم اس دور میں جی رہے ہیں جب ورلڈ کپ کے فائنلز میں اب تک کا سب سے بہترین فائنل کھیلا گیا۔ یاد رہے کہ کنگ خان کو فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ روز ہونے والا فائنل میچ دیکھ کر اپنا بچپن یاد آ گیا جب وہ اپنی والدہ مرحومہ کے ساتھ گھر میں موجود چھوٹے سے ٹی وی پر ورلڈ کپ دیکھا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے لکھا  کہ مجھے اب بھی ایک چھوٹے سے ٹی وی پر اپنی ماں کے ساتھ فٹبال ورلڈ کپ دیکھنا یاد ہے اور آج مجھے اپنے بچوں کے ساتھ ورلڈ کپ دیکھ کر وہی جوش محسوس ہوا! شاہ رخ خان نےاپنے ٹوئٹ کے آخر میں میسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم سب کو ٹیلنٹ، محنت اور خوابوں پر یقین دلانے کے لیے لیونل میسی کا شکریہ!

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے