احسن اقبال

ایک ایٹمی طاقت کسی کی غلام نہیں ہوسکتی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسی ایٹمی طاقت کسی کی غلام نہیں ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے چین سے تعلقات بحالی کی طرف جاتے ہیں تو عمران خان ڈسٹرب کرنے آجاتے ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نومبر میں پاکستان آرہے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی آزادی دلانا چاہتے ہیں تو اشاروں میں کیوں بات کررہے ہیں؟ عمران نیازی کو پتا ہے کہ ارشد شریف کو کس نے مارا، تو نام لیں۔ اکتوبر 2023 میں عام انتخابات ہوں گے، سندھ میں مطالبہ ہے کہ نئی مردم شماری کے بغیر انتخابات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ غلامی سے آزادی دلانے آرہے ہیں۔ ریاست پاکستان کو آپ آزاد نہ کہیں تو یہ اس کی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے