آصف زرداری

آصف علی زرداری صدرِ پاکستان منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری بھاری اکثریت کے ساتھ دوسری مرتبہ پاکستان کے 14 ویں صدر منتخب ہوچکے ہیں، صدارتی انتخاب میں انہوں نے اپنے متوقع ووٹوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

حکمران اتحاد کے امیدوار آصف زرداری کے 401 ووٹ بنتے تھے، لیکن انہیں ملک بھر سے 411 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف امیدوار سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے 213 الیکٹورل ووٹ بنتے تھے، لیکن انہیں ملک بھر سے 188 الیکٹورل ووٹ ملے۔

اس طرح آصف علی زرداری کو متوقع ووٹوں سے 10 ووٹ زیادہ ملے، جبکہ محمود خان اچکزئی کو 25 ووٹوں کا نقصان ہوا۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ سے آصف علی زرداری کو 255 ووٹ ملے، جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے انہوں نے 461 ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے