جنرل عاصم منیر

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ کے قریب شیروانگی کے علاقے کا دورہ کیا جہاں گزشتہ روز 6 بہادر جوان دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، آرمی چیف کو موجودہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں سمیت موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت بھی کی اور دہشتگردی کے خلاف کوششوں میں ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام کی بحالی کیلئے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشتگردوں، سہولتکاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے۔ قبل ازیں آمد پر کورکمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے