فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی پنجاب میں جلد بڑا سرپرائز دے گی۔ فیصل کریم کنڈی

ملتان (پاک صحافت) پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں جلد بڑا سرپرائز دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے تیار ہیں اور پیپلزپارٹی پنجاب میں جلد سرپرائز دے گی ۔الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگتے ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکنان ہمیشہ الیکشن کے لئے تیار ہیں، پنجاب الیکشن کے شیڈول کے مطابق ہمارے پارلیمانی بورڈ کام کررہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غیر سیاسی پروگرام ہے، زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی سہولت کے لیے اس میں مزید اصلاحات کی جا رہی ہیں، تقریباً 89 لاکھ مستحق خاندانوں کی اس پروگرام کے ذریعے مالی اعانت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کفالت پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے خاندانوں کو 25 فیصد اضافی رقم دیں گے، پی ٹی آئی حکومت نے بی آئی ایس پی پروگرام میں فلٹرز لگا کر 8 سے 9 لاکھ مستحقین کے کارڈ بند کردیئے تھے، ہم جانچ کرنے کے بعد ان کو دوبارہ پروگرام میں شامل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے