سراج الحق

حکومت کی نالائقی اور نااہلی کرونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ سراج الحق

دیر (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نالائقی اور نااہلی کورونا وائرس سے زیادہ عوام اور ملک کے لئے خطرناک اور نقصان دہ ثابت ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے اداروں پر حملہ آور ہے ۔الیکشن کمیشن پر حملوں کی تاریخ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی جبکہ پی ٹی آئی حکومت ڈیجیٹل دھاندلی کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بضد ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے معاشی بدحالی کے زلزلے کی گرفت میں ہے جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حکومتی ٹیم مافیاز پر مشتمل ہے جس کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تیار کردہ انتخابی اصلاحات کے ذریعے الیکشن کو صاف اور شفاف بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے