عارف علوی

اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائیاں روکنے کیلئے فوری اجلاس بلائے۔ صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائیاں روکنے کے لئے فوری اجلاس بلائے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائیاں روکنے کے لئے فورا اجلاس بلائے، اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کردیں۔ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

صدر مملکت عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنا ظلم نہیں دیکھا، فلسطینیوں کیلئے خوراک، ادویات کی تمام سہولیات منقطع کر دی گئیں۔ بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ فریقین کو لڑائی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کیلئے کام کرے۔ 70 سال میں بہت ظلم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے