احسن اقبال

ہمارا ہدف 32 ارب کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لے جانا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف 32 ارب کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھانے پر ہی ہمارا دار ومدار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کا سامنا ہے، دوست ممالک سے مل کر مشکلات حل کرنےک ی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان معمولی ملک نہیں، ہم ڈیفالٹ کرنے نہیں جا رہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی احسن اقبال نے عوام کو تسلی دی کہ حکومت پاکستانی بینکوں میں موجود عوام کے زرمبادلہ کو ہاتھ نہیں لگائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے