وزیر تعلیم سندھ

آزاد کشمیر میں شکست پی ٹی آئی کا مقدر بن چکی ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما و وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں شکست پی ٹی آئی کا مقدر بن چکی ہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کی پوزیشن کمزور ہے، اس لئے  پی ٹی آئی کوشش کررہی ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن مؤخر کئے جائیں،  اور لوگوں کو نیب سے ڈرا کر زبردستی پارٹی میں شامل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے چوہدری لطیف اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا آئین بڑا واضح ہے، انتخابات آگے نہیں کیے جاسکتے، پی ٹی آئی اور این سی او سی آزاد کشمیر کے انتخابات آگے لے جانا چاہتے ہیں، آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے 60 دن پہلے انتخابات کرائے جائیں۔ وزیر تعلیم سندھ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو دباؤ میں لاکر وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں، کوویڈ19 کے حالات میں این اے 249 میں انتخابات آگے کرانے کی مخالفت کی گئی۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے آزاد کشمیر کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آزادکشمیر اسمبلی کی مدت 29 جولائی ہے، اس کے دو ماہ میں انتخابات کروانا ضروری ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام ضمنی انتخابات اپنے طے شدہ وقت پر ہوئے،  آزاد کشمیر میں انتخابات لیٹ کروانا بھاگنے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے