شہباز شریف

فخر ہے نواز شریف کا چھوٹا بھائی اور ان کا کارکن ہوں۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں محمد نواز شریف کا چھوٹا بھائی اور ان کا کارکن ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی قائد نواز شریف کو یوم پیدائش پر مبارکباد دی اور کہا کہ آج کے دن مجھ سمیت نواز شریف کے کروڑوں چاہنے والے اُن کے لیے ڈھیروں دعائیں کرتے ہیں۔ نواز شریف کی زندگی پاکستان سے والہانہ محبت اور خیرخواہی سے عبارت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف نہایت حساس اور نرم دِل، دور اندیشی اور فہم اور دانائی جیسی خوبیوں کے مالک ہیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع اور معاشی ترقی، عوامی فلاح اور بہبود، عالمی سطح پر عزت اور وقار بڑھانے کے لیے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وعدے وفا کرتا ہے، ان کے سیاسی جمہوری اور عوامی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ میرے بھائی اور پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کو عمر خضر عطا فرمائے اور ہمارے سروں پر ان کا سایہ قائم و دائم رکھے، آمین۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے