خواجہ آصف

75 سال بعد خود احتسابی کی ضرورت ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد(پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے یوم آزادی پر قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 75 سال بعد خود احتسابی کی ضرورت ہے، 75 سال میں ایسے کوئی کارنامے نہیں جن پرجشن منایا جائے، ہم نے 75 سال میں پایا کم اور کھویا زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نے 75 سال میں پایا کم اور کھویا زیادہ ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں لمبی اننگز مارشل لاء نے کھیلی ہیں، سپر پاور کی جنگ لڑنے کیلئے مذہب کو استعمال کیا گیا، 10 سال پھرایک سپر پاور کی جنگ لڑی، وہ قابل فخر کام نہیں تھا۔

واضح رہے کہ جاری پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ 2010ء میں ایک شخص کو ملک پر مسلط کرنےکی سازش کی گئی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ توثیق کرتا ہے ایک شخص کی وفاداری اس وطن کے ساتھ نہیں، اس شخص کی وفاداری 25 سال پہلے اسے لانچ کرنے والے فنانسرز کے ساتھ ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم آج بھی تنکے چن رہے ہیں کہ شاید کوئی تعمیر ہوسکے، ہم نے ذاتی اور ملکی مفادات کا کتنا تحفظ کیا؟ خود احتسابی کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے