الیکشن

آزاد کشمیر، حلقہ ایل اے 15 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ عمل جاری

ضلع باغ (پاک صحافت) آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے پندرہ باغ ٹو میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے،  پولنگ وقفے  کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ ضمنی انتخاب سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی عدالتی فیصلے میں نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی نشست پر ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقے میں 18 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، تحریک انصاف کے کرنل ضمیر، پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر اور مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں کل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 145 ہے، جن میں مرد ووٹوں کی تعداد 53 ہزار 107 اور خواتین کی تعداد 48 ہزار 38 ہے۔

واضح رہے کہ باغ ٹو ایل اے 15 میں گزشتہ انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیاء القمر 14 ہزار 781 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس 11 ہزار 215 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ اس حلقے سے سردار تنویر الیاس 20 ہزار 10 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے