شاہ محمود

شاہ محمود قریشی اور عمران خان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمودقریشی جب چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تو بہت فریش تھے اور میڈیا سے گفتگو کا کہہ کرگئے لیکن ملاقات سے واپسی پر شاہ محمود کا چہرہ اترا ہوا اور اعصاب تنے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین تحریک انصاف نے ملاقات والےکمرے میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات نہیں کی، ان کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات ویڈیو ریکارڈنگ روم میں ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے کچھ دیر لان میں واک کے دوران بھی گفتگو کی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اب تک شاہ محمود کا موبائل فون مسلسل بند ہے۔

واضح رہے کہ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخی بھی ہوئی اورسخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ بھی کہا کہ جو ریٹائرڈ لوگ آپ کو گمراہ کررہے ہیں ان حالات میں وہ آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے جس پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی سے برہمی کا اظہار کیا ۔ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر زمان پارک سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے