واٹس ایپ

واٹس ایپ گروپ چیٹس کے لیے بہترین فیچر پیش

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔ ایسے ہی ایک نئے فیچر کو جلد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی سائٹ wabetainfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میسجنگ ایپ میں گروپ چیٹ فلٹر کے آپشن کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جارہی ہے۔ اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے مگر اب اسے بیٹا ورژن کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کے لیے گروپس اور پرسنل کانٹیکٹس کو الگ رکھنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

واضح رہے کہ آل، ان ریڈ (unread)، کانٹیکٹس اور گروپس کے نام سے چیٹ فلٹرز واٹس ایپ اسکرین پر اوپر نظر آئیں گے۔ گروپس فلٹر پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے گروپس کے نام نظر آئیں گے اور وہ اس کے مطابق چیٹس کو آرگنائز کر سکیں گے۔ اس فیچر کا مطالبہ متعدد صارفین کی جانب سے کیا جا رہا تھا تاکہ وہ گروپ چیٹس کو زیادہ بہتر طریقے سے آرگنائز کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے