بلاول بھٹو

آزادی تحریر و تقریر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی کبھی آزادی تحریر و تقریر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور آئندہ بھی اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین آزادی صحافت اور شہریوں کی درست اطلاع تک رسائی کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ شہید بھٹو نے 1988میں میڈیا کیخلاف کالے قوانین کا خاتمہ کیا، پیپلزپارٹی اور صحافیوں نے مل کر آزادی صحافت کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں میڈیا سے منسلک کارکنان کو مشکل حالات کا سامنا ہے، انٹرنیٹ تک رسائی اور مواد کو سنسر کرنے کے رجحانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے