مولانا عبدالغفور حیدری

عمران خان سے قانون اور جمہوری طریقے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ملکی آئین اور قانون کو پائمال کرنے والے عمران خان کے ساتھ قانونی اور جمہوری طریقے سے نمٹیں گے، اس فتنے کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے کے باوجود اپوزیشن کا کردار ادا کیا، سابقہ حکومت کا کوئی وژن نہیں تھا، اس نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، بلکہ اس نے ہمارے دوست ممالک کو بھی ناراض کیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ افسوس کچھ نادان اب بھی پی ٹی آئی کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ الیکشن اصلاحات کے بعد ملک میں عام انتخابات جلد ہونا چاہئیں، معیشت بہتر کرکے ہمیں الیکشن کی طرف جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے