سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا پی ٹی آئی لیڈرشپ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے  سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیڈر شپ کے خلاف کاروائی کا مطابلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فارن کمپنی سے پیسا لینا غیر قانونی ہے۔ سپریم کورٹ تحریک انصاف سے پوچھے کہ پیسے کہاں سے آئے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ذمےداری ہے ان سے پوچھے کہ پیسے کہاں سے آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم  وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پرالیکشن کمیشن نےاسکروٹنی کمیٹی قائم کی لیکن تحریک انصاف نے ثبوت کےطور پر ایک کاغذ بھی اسکروٹنی کمیٹی کونہیں دیا۔پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جو کام کرتی رہی ہے اس پر کارروائی ہونی چاہیے۔ یہ شخص استعفیٰ دے اور ملک کی عوام کےسامنے پیش ہو۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے بانی رکن ہپں وہ جانتے ہیں کہ جماعت کیا ہے اور کیا کر رہی ہے۔ تحریک انصاف نے پوری کوشش کی کہ رپورٹ پبلک نہ ہوں لیکن اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ پبلک کردی۔ اسکروٹنی کمیٹی کی یہ رپورٹ 229  صفحات پر ہے۔ کسی بھی فارن کمپنی سے پیسا لینا غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے