بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کارکن ووٹ ضائع کرنے کے بجائے تیر پر ٹھپہ لگائیں۔ بلاول بھٹو

گجرات (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ووٹ ضائع نہ کریں، ن لیگ کو روکنے کیلئے تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پیپلزپارٹی ہی انتخابی مہم چلارہی ہے، ہمارے مخالفین تو گھرسے ہی نہیں نکل رہے، کوئی تو وجہ ہے کہ شیر شکار کے لیے نہیں نکل رہا، شیر چاہتا ہے کہ کوئی اور اس کو شکار کرکے دے۔ جو کہتے ہیں پیپلزپارٹی پنجاب میں نہیں وہ یہاں دیکھ لیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں آکر مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، میں نے اپنا عوامی معاشی منشور دے دیا ہے، آپ نے ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا گھر گھر پہنچانا ہے۔ ہم عام آدمی کی آمدنی میں اضافہ کریں گے، ہم 300 یونٹ تک بجلی صارفین کو مفت دیں گے، ملک بھر میں 30 لاکھ مکانات بنا کر دیں گے۔ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے، غریب خواتین کو بلا سود قرضہ دیں گے۔ میں پاکستانی خواتین کی ایک بیٹے کی طرح خدمت کرنا چاہتا ہوں، ہم اقتدار میں آکر کسان اور ہاری کارڈز لے کر آئیں گے، ہم نے کسانوں اور مزدوروں کو محنت کا صلہ دلوانا ہے، ہم نوجوانوں کے لیے بے نظیر یوتھ پروگرام بھی لائیں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی تو ان کے لیے رائے ونڈ میں بھی اسپتال بنوائے گی، اسپتال بننے کے بعد انہیں علاج کے لیے دور جانا نہیں پڑے گا، ن لیگ نے اپنا نظریہ چھوڑ دیا، یہ آئی جے آئی والی ن لیگ ہے، یہ امیرالمومنین بننے والی ن لیگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے