کامران ٹیسوری

آج ہم ستر سال بعد اور مشکل حالات میں کھڑے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آج ہم ستر سال بعد اور مشکل حالات میں کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم باتیں تو اچھی اچھی کرتے ہیں پر کیا ہم اپنے حصہ کا کام کرتے ہیں؟۔ چند لوگوں نے اپنے حصہ کا کام شروع کردیا ہے۔ جو کام ریاست کو کرنا چاہیئے تھا وہ مخیر حضرات کررہے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا ہے کہ میرا دل نہیں چاہتا کہ شہر میں کئی اور اولڈ ایج ہوم بنیں لیکن میں ان نوجوان بیٹے یا بیٹیوں سے کہوں گا جس نے اپنے والدین کو چھوڑا انہوں نے دنیا میں جہنم بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے مجھے اس منصب پر قائم کرکے ایک مہلت دی ہے کہ میں کچھ نہ دے سکوں تو کم از کم لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ اور سکون دے سکوں۔ ملک میں روزگار کے مواقع بہت کم ہوتے جارہے ہیں، ملک کی معاشی حالات خراب اور سیاسی انتشار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے