سعید غنی

لانگ مارچ 26 نومبر کو اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ 26 نومبر کو اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت سندھ سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارج کی تاریخیں بدلتے رہے ہیں۔ لانگ مارچ اسلام آباد اور پنڈی لے جانے کے لئے عمران نے مختلف تاریخیں دی ہیں لیکن اب عمران خان کا لانگ مارچ 26 نومبر کو اسلام آباد یا پنڈی نہیں پہنچ سکے گا۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے، قیادت نے تیاری کا کہہ دیا ہے، حیدرآباد اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پی پی کامیاب ہوگی اور میئر اپنا لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اس سے زیادہ کھیل پاکستان میں چل رہا ہے اور فیفا ورلڈ کپ کا عالمی میلا شروع ہوچکا ہے، فیفا ورلڈ کپ میں میری فیوریٹ فٹبال ٹیم برازیل اور دوسرے نمبر پر ارجنٹائن ہے کیونکہ میراڈونا بڑا فٹبالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے