عمران خان

عمران خان کیخلاف سیشن کورٹ میں ٹرائل شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہوگیا ہے۔ عمران خان کو آج کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سماعت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پرکرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے، توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے، ریفرنس میں 3 سال جیل اور جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے