نفیسہ شاہ

گردشی قرضوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔ نفیسہ شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے گردشی قرضوں میں اضافے کی سب سے بڑی اور اہم وجہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ 2018ء تک گردشی قرضہ 1148 ارب روپے تھا۔ مالی سال 2020-21ء میں گردشی قرضے 2 ہزار 2 سو 80 ارب روپے ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف حکومت نے بجلی کے بنیادی نرخ چار روپے سے زائد اضافہ کیا ہے۔

رہنما پی پی پی نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا دوسری طرف گردشی قرضوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا۔ اس حکومت نے دسمبر 2020ء تک گردشی قرضہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ گردشی قرضوں میں کمی کے دعویداروں نے اضافے کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے