پلوشہ خان

آج چین پاکستان کے خلاف بیانات اور اقدامات پر مجبور ہوگیا ہے۔ پلوشہ خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان کا سب سے بہترین دوست چین بھی پاکستان کے خلاف بیانات اور اقدامات پر مجبور ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا ستر سال سے شہ رگ ہے، کون سی ایسی چیزیں اور راز ہیں جو عمران خان نہیں بتا پارہے، کون سے آپشنز ہیں اور یہ آپشنز کس نے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جن آپشنز کی بات کی ان سے پارلیمان کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا۔

پلوشہ خان کا مزید کہنا ہے کہ چین جو ہمارا دیرینہ دوست تھا، چین سے ایک سخت بیانیہ آنا نہ صرف ریاست پاکستان بلکہ عوام کے لئے باعث تشویش بننا چاہیے۔ کیا وجہ ہے کہ چین پاکستان کے خلاف بیانات اور اقدامات پر مجبور ہوگیا، پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والی کانفرنس موخر ہوگئی ہے، یہ تھوڑا نقصان ہے چین اور پاکستان کی صورتحال پر انڈیا بگلے بجا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے