رحمان ملک

الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرے۔ رحمن ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) رحمن ملک کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر سیاسی جماعتوں کی شکایات سن کر فوری ان کا ازالہ کرے، بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں  نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر آج ہنگامی بنیادوں پر اجلاس بلائے اور شکایات کو دور کرے۔

رحمن ملک کا مزید کہنا ہے کہ اگر تحفظات دور نہ کئے گئے تو الیکشن کمیشن کیخلاف شور شرابہ اٹھے گا۔ الیکشن کمیشن بتائے کہ انھوں نے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں، دھاندلی کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کے بارے عوام کو بتایا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر تمام جماعتوں کی اعلی قیادت سے ایک اجلاس بلائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے