بلاول بھٹو زرداری

آج پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجا رہے ہیں، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  مہنگائی کے باعث آج پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مسترد کر دیا، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہو گیا، خان صاحب! قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول بلند ترین سطح پر پہنچا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے بڑے بڑے دعوے کہاں گئے؟ خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے