پیٹرول بم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، ذرائع کے مطابق 16 اگست سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اس حوالے سے سمری بھی پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 16اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ہے،  جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ خیال رہے کہ کہ پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافےکی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ  پیٹرول اور ڈیزل  کے علاوہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں1،1 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سےکرے گی۔ یاد رہے کہ اس سےقبل 31 جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے