کورونا

کورونا وائرس سے مزید 66 اموات،3 ہزار 12 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 66 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہزار 4 تک جا پہنچی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 30 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 56 ہزار 778 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ خیال رہے کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ  اس وقت ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 76 ہزار 581 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 39 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 12 ہزار 236 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے