ناصر حسین شاہ

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ میں واضح کمی ہوئی، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہناہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن لگانے سے کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے، دوسری جانب انہوں نے تاجر برادری کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ، سخت فیصلے مجبوری میں کئے گئے، تاہم تاجر برادری کو سلام پیش کرتے ہیں کہ اُنہوں نے سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے   آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو پارک میں ویکسینیشن مرکز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ غیر مقبول فیصلے عوام کے لئے کئے گئے اور تمام تنقیدوں کو برداشت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈان کی وجہ سے کراچی میں کرونا کا پھیلاؤ کم ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر اس موقع پر آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن(ایکرا)کےچیئرمین اسدحنیف اور جنرل سیکریٹری فیصان راوت نے کہا کہ کراچی کا کوئی بھی تاجر چھوٹا ہو یا بڑا، ایکرا کی جانب سے بنایا جانے والے سینٹر میں ہم اس کے لئے حاضر ہیں، ہم نےدن رات ایک کرکے 72 گھنٹوں میں ویکسینیشن سینٹر میں کام کا آغاز کردیا ، یہ سب اسی لئے کیا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ریسٹورنٹ یا دیگر کاروبار بند نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے