آئی فون 13

کیا آئی فون کے تین کیمروں میں سے دو کیمرے کام نہیں کرتے

کیلیفورنیا (پاک صحافت) دی سن کے مطابق اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @kaylathaylaپر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہے کہ کیا آئی فون کے ان تین میں سے دو کیمرے جعلی ہوتے ہیں؟ لڑکی آئینے کے سامنے کھڑی ہو کر یہ ویڈیو بنا رہی ہوتی ہے۔ ویڈیو بناتے ہوئے وہ پہلے سب سے اوپر والے کیمرا لینز پر انگلی رکھتی ہے اور ویڈیو پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پھر وہ درمیانی لینز پر انگلی رکھتی ہے اور ویڈیو پھر بھی متاثر نہیں ہوتی تاہم جب وہ سب سے نچلے لینز پر انگلی رکھتی ہے تو اس کی انگلی سکرین کو ڈھانپ لیتی ہے۔اس تجربے سے تو یقینا یہی ثابت ہوتا ہے کہ آئی فون کے اوپری دو لینز بے کار ہیں اور صرف تیسرا سب سے نیچے والا لینز کام کر رہا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں لڑکی لکھتی ہے کہ ”میں کنفیوز ہوں۔۔ کیا یہ جعلی ہیں؟“

اس حوالے سے ایک مدلل وضاحت یہ ہے کہ آئی فون کے تینوں کیمرے بسااوقات ایک ساتھ کام نہیں کرتے۔ یہ آپ کے فون کی کیمرا سیٹنگزپر منحصر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اس ویڈیو میں غالب امکان ہے کہ لڑکی صرف ’وائیڈ لینز‘ استعمال کر رہی تھی، جبکہ باقی دو لینز کام نہیں کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک لینز تب کام کرنا شروع کرے گا جب ویڈیو کو زوم کیا جائے گا اور ایک اس وقت کام شروع کرے گا جب کیمرا نسبتاً اندھیرے والی جگہ میں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے