وزیراعلی سندھ

پیپلزپارٹی پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو توڑنے کے متعلق جو الزامات پیپلزپارٹی پر لگائے جارہے ہیں وہ سب بے بنیاد اور غلط ہیں۔ ان الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو توڑنے کے متعلق پی پی پر الزام لگانا غلط ہے۔ کیونکہ پیپلزپارٹی نے ہی پی ڈی ایم بنایا ہے۔ من گھڑت الزامات سے گریز کیا جائے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں اسمبلیوں سے استعفے سمیت دیگر تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو کرنے کے بعد اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سندھ بھر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے