بلاول بھٹو

عمران خان نے جمہوریت اور سیاست کو شدید نقصان پہنچایا۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جمہوریت اور سیاست کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایک سال میں وہ کر دکھایا جس کا وعدہ کیا تھا، ایک شخص کو عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا گیا، یہ عوام کی جیت ہے، عوام نے ہی سلیکٹڈ اور نالائق کا بندوبست کیا، پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی ملک کو بچایا اور مستقبل میں بھی بچائے گی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کراچی کسی ایک زبان کی جماعت والوں کا ہے مگر پیپلزپارٹی کا ماننا ہے کہ یہ شہر ہر زبان بولنے والوں کا ہے، کراچی کیلئے جتنا کام مراد علی شاہ نے کیا کوئی وزیراعلی ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، ہمارے وزیراعلی پورے سندھ کا وزیراعلی ہے۔ عمران خان کہتے ہیں استعفے منظور کرو، ان کے درجنوں ارکان کہتے ہیں کہ ہمارے استعفے منظور نہ کریں، ان کا لیاری کا رکن کہتا ہے اسمبلی نہیں چھوڑنی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے