اے پی سی

پی ٹی آئی کے مطالبے پر آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور مقام تبدیل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے مطالبے پرآل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی تاریخ اور مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے مسئلے پر اے پی سی اب 7 کے بجائے 9 فروری کو وزیراعظم ہاؤس کے بجائے صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔ ایجنڈے میں دہشت گردی کے مسئلے کے حل اور معاشی مسائل شامل ہیں۔ عسکری قیادت دہشت گردی کی حالیہ لہر پراجلاس کو بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں درپیش چیلنجز کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب ہوگی اور دہشت گردی سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔ حکومت معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکنامک روڈمیپ پیش کرے گی جبکہ وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے