اختیار ولی خان

عمران خان بزدل اور جھوٹے انسان ہیں، اختیار ولی خان

پشاور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے ترجمان اخیتار ولی خان نے  پی ٹی آئی چیئرمین کو جھوٹا اور بزدل انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کے لیے ہمت چاہیے جبکہ عمران بزدل اور جھوٹے انسان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے 2 صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کے اعلان پر مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کا ردِ عمل دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ  دونوں وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں تو کبھی نہیں ٹوٹیں گی۔

واضح رہے کہ  اختیار ولی خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے جمعے کی تاریخ دے کر یوٹرن لے لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے وزرائے اعلیٰ کو ساتھ بٹھا کر  اگلے جمعے (23 دسمبر) کو دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے