فلسطینی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 700 فلسطینی شہید ہوئے

پاک صحافت غزہ کی کوئی بھی جگہ اس وقت صہیونی حملوں سے محفوظ نہیں ہے۔

غزہ پر صیہونی حملوں کے ایک نئے مرحلے میں 24 گھنٹوں میں 700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ بعض ذرائع نے شہداء کی تعداد اس سے زیادہ بتائی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق حماس کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ سلامہ نے کہا ہے کہ صیہونیوں کے ہولناک حملوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

سلامہ معروف کا کہنا ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت کے بے بنیاد دعووں کے باوجود اب غزہ کے اندر کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ صہیونی حملوں کی وجہ سے 15 لاکھ سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں آٹھ دن کی عارضی جنگ بندی کے بعد ناجائز صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے