منظور وسان

آئندہ الیکشن سے قبل شیخ رشید نئی جماعت میں شامل ہوں گے، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد سے متلق نئی پیش گوئی کردی، منظور وسان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید آئندہ انتخابات سے قبل نئی جماعت میں شامل ہو جائیں گے۔ تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ شیخ رشید کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پیپلز  پارٹی کے رہنما منظور  وسان نے وفاقی وزیر  داخلہ شیخ رشید سے متعلق بڑا خواب دیکھ لیا۔ خیال رہے کہ پی پی رہنما منظور حسین وسان سیاسی پیش گوئیوں سے متعلق بہت مشہور بھی ہیں۔  منظور وسان نے شیخ رشید احمد سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات سے قبل پارٹی بدل لیں گے۔

واضح رہے کہ نظور  وسان متعدد سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں سے متعلق خواب دیکھنے کے دعوے کر چکے ہیں۔ جن میں سے بہت سی پیش گوئیاں سچ بھی ہو چکی ہیں۔ جبکہ منظور وسان نے اس سال عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی قربانی کا بھی دعویٰ کیا تھا اور جولائی کے مہینے کو وزیراعظم عمران خان کے لیے خطرناک بھی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے