کیپٹن صفدر

نواز شریف 5 مرتبہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ کیپٹن صفدر

لاہور (پاک صحافت) کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف 5 مرتبہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ پیروں کے گھر پیدا ہوا ہوں اور اللہ سے یہی دعا کر رہا ہوں، ہماری الیکشن کے لیے پوری تیاری ہے جب مانسہرہ میں جلسے کے انتظامات کر لیں گے تو نواز شریف کو جلسے کی دعوت دیں گے۔ میرا وجدان کہتا ہے نواز شریف 5 مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ جب 2017ء میں پاناما کا کیس بنا تو اسی وقت سے دل میں تھا کہ یہ ایک جھوٹا کیس ہے، یہ کیس نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ یہ ریاست پاکستان کے خلاف کیس تھا اور جب بھی اس معاملے کی انکوائری ہو گی تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور کمپنی کے خلاف ٹرائل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں تو اس چیز کا قائل ہوں جس کی قسمت میں لکھا ہے تو اس کی پیدائش کے ساتھ ہی لکھ دیا جاتا ہے کہ کس تاریخ کو وہ وزیراعلی بنے گا، اب نواز شریف جب پیدا ہوئے تو اللہ نے اسی وقت لکھ دیا کہ نواز شریف 5 بار یا 4 بار ملک کا وزیراعظم ہوگا، 3 مرتبہ تو وہ وزیراعظم بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے