مفتاح اسماعیل

ہم نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے  حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کہ میری کمپنی پر تقریباً بیس پچیس کروڑ کا ٹیکس بڑھ جائے گا، ہم امیروں سے ٹیکس لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہم نے بجٹ میں غریب افراد پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا اور کسی قسم کا اضافی ٹیکس نہیں بڑھایا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے کی کمپنی پر بھی ٹیکس لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے، شوگر ملز پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں، امیر لوگوں پر ٹیکس مزید بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے