یوٹیوب

یوٹیوب کی ویڈیو ڈب کرنے کیلئے آئی اے فیچر متعارف کرنے کی تیاری

(پاک صحافت) یوٹیوب نےصارفین کیلئےمختلف زبانوں میں ویڈیو ڈب کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی، اور ٹول آزمائش کے لیے سیکڑوں تخلیق کاروں کو پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب میں کمپنی کی جانب سے ’وِڈکون‘ میں اعلان کیا گیا کہ پلیٹ فارم گوگل کے ایریا 120 اِنکیوبیٹر کی مصنوعی ذہانت کی ڈبنگ سروس ’الاؤڈ‘ کو ساتھ ملانے جا رہا ہے۔ الاؤڈ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ آلہ ویڈیو کو پہلے ٹرانسکرائب کرتا ہے اور صارف کو ٹرانسکرپشن پیش کرتا ہے تاکہ اس کو دیکھا اور اس میں ترمیم کی جاسکے۔ بعد میں اس ٹرانسکرپشن کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوتا ہے اور ڈبنگ ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے یہ ٹول آزمائش کے لیے سیکڑوں تخلیق کاروں کو پیش کیا گیا ہے۔ فی الحال یہ فیچر صرف انگریزی، اسپینش اور پرتگالی زبان میں موجود ہے۔ جبکہ دیگر زبانیں جلد متعارف کرا دی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محدود زبانوں کے باوجود الاؤڈ تخلیق کاروں کی بڑھتی تعداد کو اپنی ویڈیوز دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے