فیصل کریم کنڈی

کیا عمران خان الیکشن کمیشن سے متعلق اپنے بیانات سے یوٹرین لیں گے؟ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان اب الیکشن کمیشن سے متعلق بھی اپنے بیانات سے یوٹرین لیں گے؟ جو الزام تراشی اس نے کی ہے اب کیا منہ دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال پوچھ لیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد اب عمران خان مسٹر ایکس اور وائی کے بارے میں کیا کہیں گے؟۔

ترجمان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ضمنی الیکشن اپ سیٹ تھا، عمران خان کے مقابلے میں مریم نواز نے بھرپور مہم چلائی۔ انتخابی نتائج کے بعد پارٹیوں کے ایمرجنسی اجلاس ہو رہے ہیں، قوم کو سب بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایسے ختم نہیں ہوتیں، ان کے لیے ہر الیکشن نیا الیکشن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے