قمر زمان کائرہ

ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت بنانا ہی مقصد نہیں ہونا چاہیے، ملک میں استحکام لانا سب کا مقصد ہونا چاہیے۔ پیر کو ہماری سی ای سی میٹنگ میں فیصلہ ہوگا، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے، ابھی رابطوں کے حوالے سے تصدیق نہیں کرسکتا۔ پاکستان کو ابھی سیاسی تدبر کی ضرورت ہے لیکن اس وقت تدبر کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا، عوام کا جمہوری عمل پر اعتبار نہ ہو تو استحکام کیسے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تمام 54 نشستیں اپنی ہیں، اگر کوئی جماعت اتحاد نہیں کرتی تو مزید بحران پیدا ہوگا، آنے والے دنوں میں معاشی حالات بہت مشکل ہیں، صرف پیپلزپارٹی ہی مشکل حالات کا سامنا کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے