شہباز شریف

ہم نفرت اور انتشار کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نفرت اور انتشار کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر آگیا ہے۔ کچھ افراد معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور نوجوانوں کی پاکستان سمیت بیرون ملک غلط تربیت کی جارہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کانٹوں بھرا سفر کرنے کو ملا، مشکل حالات میں ملکر اتحادیوں کے ساتھ اقتدار سنبھالا ہے اور ہم خلوص نیت کیساتھ کام کررہے ہیں۔ عمران خان جب اقتدار میں تھے تو کہتے تھے کہ مجھے فیصلے لینے کا پورا اختیار ہے اور اب کہتے ہیں کہ مجھے آزادی کیساتھ فیصلے نہیں کرنے دیئے گئے تو اگر آپ بااختیار نہیں تھے تو پونے 4 سال کیا کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات یہ شخص ملک اور قوم کیخلاف سازش میں مصروف رہتا ہے، دن رات بد دعائیں دے رہا تھا کہ ملک دیوالیہ ہو جائے، یہ چاہتا تھا کہ ملک کے حالات سری لنکا جیسے ہوجائیں لیکن پاکستان بہت مشکل حالات سے نکل آیا ہے اور آگے بھی نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ہے۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ مریم نے مجھ سے پی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے