شرجیل میمن

امدادی سرگرمیاں تمام متاثرین کی بحالی تک جاری رہیں گی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں تمام متاثرین کی بحالی تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 43 ہزار 259 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اب تک 11 لاکھ 93 ہزار 901 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین میں مزید 5900 خیمے، 17500 ترپال، 5500 مچھر دانیاں، 51999 سولر لائٹس، 2400 کچن سیٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دادو میں 750 خاندانوں کو راشن بیگس، مٹیاری میں 1000، جیکب آباد میں 500، قمبر شہدادکوٹ 500، لاڑکانہ 6300، نوشہرو فیروز میں 2000، سانگھڑ 3850، حیدرآباد 4500، سجاول 3000، ٹنڈوالہ یار 9100، ٹھٹہ 3000، شکارپور 3000، میرپور خاص 2000، تھرپارکر 3500 اور دیگر اضلاع میں متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں، یہی لوگ ملک کی معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مزدور کے اوقات بہت سخت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے