عمران خان

توہین عدالت کیس، عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) توہین عدالت کیس پر عدالت نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اکتیس اگست کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اِنہیں 31 اگست کو طلب کر لیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ خاتون جج کو دھمکی دی گئی، اگر یہ ماحول بنانا ہے تو کام تو ہوگا ہی نہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ کورٹ فیصلہ دے گی تو اس کے خلاف تقریریں شروع کردیں گے؟ عام آدمی کو کس طرف لے جا رہے ہیں کہ وہ اٹھے اور اپنا انصاف خود شروع کر دے؟ وزیراعظم رہنے والے لیڈر سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے