شازیہ مری

عمران خان کی 2014 سے 2018 تک کی فارن فنڈنگ منظر عام پر لائی جائے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ عمران خان کی 2014 سے 2018 تک کی فارن فنڈنگ منظر عام پر لائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبہ کیا ہے کہ وفاق عمران خان کی 2014 سے 2018 تک کی فارن فنڈنگ منظر عام پر لائے، عمران خان کے دور حکومت کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات بہت ضروری ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے عمران خان کی فنڈنگ کی گئی تھی۔ پیسے کی طاقت پر عمران خان کی زبان لمبی ہوگئی ہے، شہباز گل کا بیانیہ عمران خان کا بیانیہ ہے، عمران خان کے شر اور فتنے سے ادارے بھی محفوظ نہیں رہے، عمران خان خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے