انسٹاگرام

انسٹا صارفین کے لئے اچھی خبر، اسٹوریز پر ردعمل کے لئے اسٹیکرز کی آزمائش شروع

نیو یارک (پاک صحافت) فوٹو شیئرنگ اور چیٹنگ کی مقبول ترین ایپ انسٹاگرام نے صارفین  کی سہولیات مزید بڑھاتے ہوئے اسٹوریز  پر  ردعمل کے اظہار کے لیے اسٹیکرز کی آزمائش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کے اظہار کے لیے مختلف فیچرز متعارف کروائے جائیں گے جن میں کسی ایک کا انتخاب کرتے ہوئے صارف کسی بھی صارف کی انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کا اظہار کرپائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام فی الحال اسٹوری پر ردعمل دینے کے لیے صارف کو 8 ایموجیز پیش کرتا ہے تاہم جلد ہی صارفین کے لیے انسٹا گرام اسٹوریز  پر  رد عمل کے اظہار  کے لیے مزید اسٹیکرز متعارف کروا دیے جائیں گے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہ نہیں ہو سکا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے یہ اسٹیکرز کب متعارف کروائے جائیں گے۔

سماواضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر انسٹا لیک ٹوئٹر ہینڈلر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام  اسٹوریز  پر  رد عمل کے اظہار کے مختلف اسٹیکرز کی آزمائش کر  رہا ہے۔ ویڈیو میں انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے 4 مختلف کیٹگریز کے اسٹیکرز  (ہیپی، لوو ، فنی اور سیڈ) دیکھے جا سکتے ہیں، اور ہر کیٹگری  میں مزید  5 اسٹیکرز  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے