قمر زمان کائرہ

گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے گلگت کے عوام کی ضرورت کے پیش نظر گلگت میں نو تعمیر شدہ ایل پی جی ائر مکس پلانٹ کو فوری چلانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوتعمیر شدہ ایل پی جی پلانٹ کو آپریشنل کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو گیس کنکشن کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے، ایل پی جی پلانٹ کی تعمیر گلگت کے عوام کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ جہاں اس پلانٹ سے گلگت کے عوام کو زندگی کی ایک بنیادی سہولت میسر ہوگی وہاں یہ پلانٹ سیاحت اور ماحولیات کے حوالے سے ایک سنگ میل بھی ثابت ہوگا جس کی مدد سے گلگت بلتستان میں جنگلات کا تحفظ ممکن ہوگا اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے، گلگت بلتستان کے بجٹ، گندم کی فراہمی اور باونڈری ایشو جیسے معاملات پر ہمیشہ وزارت امور کشمیر نے بھرپور معاونت کی اور بطور مشیر امور کشمیر میں نے ہمیشہ تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے